ممبئی،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی انڈینس ٹیم کے کپتان روہت شرما کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی آرسی بی سے ان سخت ٹکر ملے گی۔ روہت نے کہا کہ یہ ان کے لئے کسی بڑی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ روہت نے اس کے ساتھ ہی، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں سیزن میں منگل کی رات سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ملی جیت کا کریڈٹ بھی گیند بازوں اور فیلڈروں کو دیا۔ممبئی نے سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل کے اس سیزن میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں دوسری جیت درج کی ہے، اسے اپنے پہلے میچ میں رائزنگ پونے سپرجایٹ سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہیں دوسرے میچ میں ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ سن رائزرس کے خلاف ٹیم کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیااور ہدف حاصل کرنے میں بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ رہا، ابھی تو صرف تین میچ کھیلے ہیں اور سب سے بڑا چیلنج بنگلور ٹیم ہے، یہ ہمارے لئے گیند کے ساتھ اپنی قابلیت کو دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے، کیونکہ ہم سب سن رائزرس کی ٹیم کو اچھی طرح جانتے تھے۔ خاص طور پر اس ٹیم کے پہلے چار بلے بازوں کو، لہذا، اس ٹیم کے خلاف ملی جیت کا کریڈٹ گیندبازوں اورفیلڈروں کو جاتا ہے۔